خبریں ریکارڈ
 
اتوار 27 ذو القعدة 1430هـ - 15 نومبر 2009م
ایک ریٹائر بھارتی فوجی افسر نے راقم اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے بھارت میں خونی انقلاب آنے کا خوف ہے“ایک فوجی اور وہ بھی ایک ایسے ملک کا فوجی جس کا سرمایہ افتخار ہی اسکی جمہوریت ہو، ایسی جمہوریت جس کے بارے میں فرض کیا جاتا ہے کہ وہ بڑی آبادی کی آواز ہے اور...  مزيد

بدھ 16 ذو القعدة 1430هـ - 04 نومبر 2009م
کچھ دوست اور بعض تبصرہ نگار پاکستان کے موجودہ ابتر حالات کو 1970 اور1980 کے عشرے میں سوویٹ یونین کی افغانستان میں مداخلت اور اس مداخلت کے خلاف افغانوں کی مزاحمت اور اس مزاحمت میں پاکستان کی حکومت اور جماعت اسلامی کے تعاون کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ان کے خیال میں اگر سوویٹ...  مزيد

جمعه 11 ذو القعدة 1430هـ - 30 اکتوبر 2009م
پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد 25 جنوری 1919ء کو 42 ممالک نے مل کر دنیا کو جنگ کی تباہیوں سے بچا کر ایک پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے لیگ آف نیشنز (League of Nations) کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے مقاصد میں سب سے بڑا دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں سے بچانا اور ایسے ممالک جو...  مزيد

جمعرات 10 ذو القعدة 1430هـ - 29 اکتوبر 2009م
امریکی صدر اوباما کا بہت بہت شکریہ کہ انہیں اسلام آباد کی بہت فکر ہے اور امریکی فوجیوں نے انہی کے حکم پر اسلام آباد میں مسلح گشت شروع کردیا ہے۔ 26 اور 27/اکتوبر کی درمیانی شب چار مسلح امریکی فوجی دو گاڑیوں میں جناح ایونیو پر گھوم رہے تھے۔ صدر اوبامہ کے احکامات سے بے...  مزيد

بدھ 02 ذو القعدة 1430هـ - 21 اکتوبر 2009م
نصف شب کا وقت تھا، گوانتانامو جیل کے کیمپ ڈیلٹا میں تعینات 19 سالہ امریکی فوجی ہولڈ بروکس مراکش کے مسلمان قیدی نمبر 590 احمد الرشیدی سے سلاخوں کے باہر سے محو گفتگو تھا۔ بروکس کی خواہش پر احمد الرشیدی نے جیل کی سلاخوں سے ایک پرچی بروکس کے حوالے کی جس پر عربی اور رومن...  مزيد

جمعرات 26 شوال 1430هـ - 15 اکتوبر 2009م
گزشتہ ہفتے کور کمانڈرز میٹنگ کے خاتمہ پر آرمی کی طرف سے باقاعدہ ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیری لوگر بل کے کچھ نکات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرنا اگرچہ ایوان صدر کو ناگوار گزرا مگر حقیقت میں ملکی فوجی قیادت نے وہ کام کیا جو سیاسی قیادت اور جمہوری اداروں کی ذمہ داری تھی۔...  مزيد

جمعرات 26 شوال 1430هـ - 15 اکتوبر 2009م
لوئی کیرول کے ناول ”ایلیس اِن ونڈرلینڈ“ میں ایک ایسا جملہ ہے جو اس صورتحال کا احاطہ کرتا ہے جس میں آج امریکہ اور اس کی اتحادی افواج افغانستان میں پھنسی ہیں ”اگر تمہیں نہیں معلوم کہ تم کہاں جا رہے ہو تو کوئی بھی راستہ تمہیں کہیں نہ کہیں پہنچا دے گا“۔ وہ بنیادی اسٹریٹجک...  مزيد

بدھ 18 شوال 1430هـ - 07 اکتوبر 2009م
صدر بارک اوباما نے افغانستان کی جنگ کے حواے سے اپنی رائے کا بوجھ امریکہ میں اس جنگ کی حمایت کرنے والوں پر ڈال دیا ہے۔ کانگریس اور میڈیا میں اسی موضوع پر سیاسی بحث مباحثوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور بحث کا بنیادی موضوع مغرب کے اس مشن کے مقاصد اور افغانستان میں ان کی کامیابی...  مزيد

بدھ 18 شوال 1430هـ - 07 اکتوبر 2009م
کیری لوگر بل کے مندرجات جس طرح سامنے آئے ہیں اور قومی سلامتی جیسے مسائل سے صرف نظر کر کے حکومتی حلقوں میں اس کے حق میں ثناء خوانی کی جا رہی ہے، حیرت کا مقام ہے کہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے اسے پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے منافی قرار دیا ہے۔ وہ اس بل...  مزيد

جمعرات 12 شوال 1430هـ - 01 اکتوبر 2009م
میں نے اپنی کسی تحریر میں اپنی زبان کی لکنت کو اپنی بعض خواہشوں سے محرومی کی وجہ بتایا تھا آج اس پر شرمسار ہو رہا ہوں کیونکہ صحافتی معروض کے ایک قابل قدر اخبار نویس اور منفرد کالم نگار ساتھی ایک نوازش نامہ میں بتاتے ہیں کہ ”میں بھی بہت سے پاکستانیوں کی طرح آپ کا قاری...  مزيد

جمعرات 05 شوال 1430هـ - 24 ستمبر 2009م
نو ستمبر 2009 ء کو 30 ہزار ورکرز کی انتھک محنت اور 8ارب ڈالر کی لاگت سے 4 سال کی قلیل مدت میں گلف ریجن کی پہلی آٹومیٹک میٹرو ٹرین کا افتتاح ہوا۔ میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر راقم الحروف دبئی میں موجود تھا اور مجھے اس ٹرین میں سفر کرنے کا موقع ملا ۔ ٹرین میں...  مزيد

پیر 10 رمضان 1430هـ - 31 اگست 2009م
کہتے ہیں کہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں اور آج کے جدید دور میں جنگیں ایک انتہائی مہنگا اور دشوار ترین اور مضمرات سے بھر پور ٹاسک گردانا جاتا ہے- افغانستان اور عراق کی جنگوں نے امریکا کو شدید اور کٹھن آزمائش میں مبتلا کیا ہوا ہے- مالی طورپر اٹھنے والے اخراجات اپنی...  مزيد

اتوار 09 رمضان 1430هـ - 30 اگست 2009م
امریکی میڈیا دنیا پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اس امریکی میڈیا پر مخصوص گروپس اور لابیز کی اجارہ داری ہے۔ یورپی میڈیا کا قبلہ بھی عمومی طور پر امریکہ ہی کی جانب رہتا ہے اور امریکہ کے میڈیا کو ہی یورپ بھر میں Trend Setter سمجھا جاتا ہے۔ نائن الیون کے بعد مغربی...  مزيد

بدھ 21 شعبان 1430هـ - 12 اگست 2009م
اگست کا مہینہ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی کی یاد تازہ کرجاتا ہے۔ اگست 1945 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے لوگ اس دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے۔ اس مہینے کی چھے تاریخ کو امریکی حکمرانوں نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر اور نو تاریخ کو ناگاساکی پر ایٹم بم برسائے...  مزيد

منگل 20 شعبان 1430هـ - 11 اگست 2009م
"بچے کی جان خطرے میں ہے"- یہ واویلا 1950ء کی دہائی میں شائد قابل اعتبار ہوتا ہو لیکن اب یہ سن کر ہنسی آتی ہے- یہاں جس بچے کا ذکر ہے اس کا نام اسرائیل ہے اور 1949ء میں اس کے ناجائز والدین نے اسے اپنے گھر میں رکھنے کی بجائے غریب اور کمزور فلسطینی عوام کے گھر...  مزيد

بفته 17 شعبان 1430هـ - 08 اگست 2009م
یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب سنہ1958 ء میں سابق صدر اسکندر مرزا مستعفی ہو کر لندن میں قیام پذیر ہوئے تھے تو ان کو نہ پروٹوکول دیا گیا اور نہ حفاظتی دستہ فراہم کیا گیا۔ اٍس زمانے میں جناب جمیل الدین عالی نے جنگ میں اپنے کالم ”دنیا میرے آگے“ میں صدر اسکندر مرزا سے لندن میں...  مزيد

بدھ 14 شعبان 1430هـ - 05 اگست 2009م
ہماری ماں جیسی پاک سر زمین پاکستان کو گالی دی جا تی ہے اور ہم اسے بھی مسکرا کر نظر انداز کر جاتے ہیں؟ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانوں کی عمارتوں پر لہراتا ہوا ہریالی پرچم دیکھ کر آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ ملک کی محبت بیرون ملک آکر زیادہ جوش مارتی ہے جبکہ اندرون ملک بھی...  مزيد

پیر 05 شعبان 1430هـ - 27 جولائی 2009م
موجودہ مالی بحران کے حوالے سے میرا آج کا کالم ورلڈ بینک کی اس حوالے سے حالیہ رپورٹ پر مبنی ہے۔ امریکہ اور یورپ سے شروع ہوکر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے عالمی مالی بحران کو تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرچکا ہے۔اس سنگین چیلنج سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر...  مزيد

بدھ 22 رجب 1430هـ - 15 جولائی 2009م
طوفانِ نوح محض ایک قطرہ لایا تھا اور حساب میں بھی فیصلہ صفر ہی کیا کرتا ہے۔ وہ دنیا جو چھے دن میں بنی تھی، اُس پر قیامت بپا کرنے کو بھی ایک ہی گھڑی کافی ہو گی اور موت بھی صرف ایک ہی دھڑکن کے فاصلے پر گلے لگانے کو بے تاب ہے۔ اس بار ساحل پر دوست کے ساتھ چہل قدمی کے دوران...  مزيد

منگل 07 رجب 1430هـ - 30 جون 2009م
یہ 1982ء کے ابتدائی ایام تھے۔ ہوسٹن میں پاکستان کی اعزازی قونصل جنرل جوئن ہیرنگ نے امریکی کانگریس کے رکن چارلی ولسن کو دورہ پاکستان کیلئے آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ 1982ء میں چارلی ولسن اسلام آباد آئے اور ان کی جنرل ضیاء سے طویل خفیہ ملاقات ہوئی۔ پشاور میں ان کی...  مزيد

 پچھلا  1  .  2  .  3  اگلا