خبریں ریکارڈ
 
بفته 04 ذو الحجة 1430هـ - 21 نومبر 2009م
اٹلی میں انسداد دہشت گردی پولیس نے نومبر 2008ء میں ممبئی حملوں میں ملوث جنگجوؤں کو رقوم بھیجنے کے الزام میں دو پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطالوی پولیس نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان دونوں افراد کا بھارتی حکام اور امریکا کے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن...  مزيد

بفته 04 ذو الحجة 1430هـ - 21 نومبر 2009م
حکومت پاکستان نے ہفتہ کے روز قومی مفاہمتی آرڈی ننس( این آر او ) سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ ہزار اکتالیس افراد سابق صدر پرویز مشرف کے جاری کردہ اس متنازعہ آرڈی ننس سے مستفید ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر افراد کا تعلق...  مزيد

جمعه 03 ذو الحجة 1430هـ - 20 نومبر 2009م
پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی صبح ہونے والے ایک مشتبہ امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے...  مزيد

جمعرات 02 ذو الحجة 1430هـ - 19 نومبر 2009م
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور کی ضلع کچہری کے مرکزی دروازے پر جمعرات کو ایک خودکش بم حملے میں بیس افراد جاں بحق اور چالیس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پشاور کے ضلعی رابطہ افسر صاحب زادہ انیس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کی...  مزيد

منگل 29 ذو القعدة 1430هـ - 17 نومبر 2009م
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے بدعنوان ممالک کی نئی فہرست جاری کئی ہے جس کے مطابق خانہ جنگی اور لاقانونیت کا شکار صومالیہ کرپشن میں پہلے، جنگ زدہ افغانستان دوسرے اور میانمر تیسرے نمبر پر ہے۔ فہرست میں پاکستان کا نمبر بیالیسواں جب کہ بھارت کا پچانواں ہے۔ برلن میں...  مزيد

اتوار 27 ذو القعدة 1430هـ - 15 نومبر 2009م
سعودی عرب کی مسلح افواج اور یمن کے حوتی باغیوں کے درمیان حالیہ چند دنوں سے جاری جھڑپوں کے بعد ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق یمن سعودی عرب کے خلاف برسرپیکار شیعہ مسلک کے پیروکار یمن کے حوتی قبائل کو مبینہ طور پر پاکستانی جنگجووں کی مدد حاصل ہے۔ العربیۃ...  مزيد

بفته 26 ذو القعدة 1430هـ - 14 نومبر 2009م
متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان نے آل راونڈر شاہد آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی یہ مسلسل ساتویں فتح ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ دبئی...  مزيد

بفته 26 ذو القعدة 1430هـ - 14 نومبر 2009م
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور چھبیس زخمی ہو گئے ہیں. پشاور میں گذشتہ روز پاک فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے علاقائی دفاتر کو...  مزيد

بفته 26 ذو القعدة 1430هـ - 14 نومبر 2009م
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز بلے بازوں کیلئے امتحان ہوگی.انہیں مشکل وقت میں ٹیم کی قیادت ملی ہے اوروہ اعتماد پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہفتہ کو ایک انٹرویو میں...  مزيد

جمعه 25 ذو القعدة 1430هـ - 13 نومبر 2009م
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے کے صدر مقام پشاور اور وزیرستان سے ملحقہ ضلع بنوں میں جمعہ کے روز علی الصباح دو الگ الگ خود کش کار بم حملوں میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پہلا خود کش حملہ پشاور میں پاکستان فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس...  مزيد

جمعرات 24 ذو القعدة 1430هـ - 12 نومبر 2009م
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے پاکستانی اہلکار ابوالحسن جعفری نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے گھات حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم ایرانی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن...  مزيد

منگل 22 ذو القعدة 1430هـ - 10 نومبر 2009م
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ کے ضلع چارسدہ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں تیس افراد جاں بحق اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں. ڈسٹرکٹ پولیس افسر چارسدہ محمد ریاض خان نے صحافیوں کو بتایاہے کہ کار بم دھماکا منگل کی سہ پہر سوا چار بجے کے قریب تنگی روڈ پر...  مزيد

اتوار 20 ذو القعدة 1430هـ - 08 نومبر 2009م
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے میں اتوار کی صبح خود کش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک یونین ناظم سمیت تیرہ افراد جاں بحق اور کم سے کم چالیس زخمی ہو گئے ہیں. ادھر اتوار کی رات اسلام آباد پولیس نے ایک مشتبہ خودکش بمبار کو چیک...  مزيد

اتوار 20 ذو القعدة 1430هـ - 08 نومبر 2009م
پاکستانی اور امریکی حکام نے اُن اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امریکا پاکستانی فوج کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی...  مزيد

بفته 19 ذو القعدة 1430هـ - 07 نومبر 2009م
پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے جاری آپریشن راہ نجات کے دوران مزید بارہ جنگجو ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائی رکوانے کیلئے طالبان نے...  مزيد

جمعه 18 ذو القعدة 1430هـ - 06 نومبر 2009م
افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے طالبان جنگجوٶں کے خلاف جاری آپریشن راہ نجات کے دوران پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور جمعہ کو فوجی جوان طالبان جنگجوٶں کے اہم مرکز مکین میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے...  مزيد

جمعرات 17 ذو القعدة 1430هـ - 05 نومبر 2009م
پاکستان کے افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے جنگجوٶں کے ایک اہم ٹھکانے لدھا قلعہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اٹھائیس جنگجو مارے گئے ہیں اورپانچ...  مزيد

جمعرات 17 ذو القعدة 1430هـ - 05 نومبر 2009م
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں گذشتہ ماہ ہوئے ایک خودکش بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام می تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے. ایران کے سنی باغی گروپ جنداللہ نے 18 اکتوبر کوصوبہ سیستان بلوچستان کے سرحدی قصبے پشین میں بم دھماکے...  مزيد

بدھ 16 ذو القعدة 1430هـ - 04 نومبر 2009م
ایران نے اپنی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے آٹھ پاکستان اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔ بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے تصدیق کی ہے کہ محکمہ ماہی گیر کے وہ آٹھ ملازمین، کل رات بلوچستان کے شہر جیونی پہنچ گئے ہیں، جنہیں چار روز قبل ایران کی سمندری فورس نے...  مزيد

بدھ 16 ذو القعدة 1430هـ - 04 نومبر 2009م
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ایک عدالت نے صوبہ سندھ کی وزیر برائے ثقافت وسیاحت سسی پلیجو کو مبینہ طور پر عشقیہ خطوط لکھنے والے معطل سرکاری افسر کو بارہ نومبر تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔ بدھ کے روز صوبہ سندھ کے محکمہ زراعت کے معطل سرکاری افسر الیاس ہلیو...  مزيد

 پچھلا  1  .  2  .  3  .  4  .  5  .  6  .  7  .  8  .  9  .  10  اگلا