پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
پیر 15 ربيع الثاني 1429هـ - 21 اپریل 2008م
میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد
بیلسٹک میزائل حتف6شاہین ٹو کو کامیابی سے لانچ کردیا گیا
 

اسلام آباد .. ایجنسیاں

پاک فوج کی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس نے زمین سے زمین پر مارکرنے والے لانگ رینج میزائل حتف چھ شاہین ٹو کی کامیابی سے لانچنگ کی۔ اس موقعے پرپاکستانی نیول چیف ایڈمرل افضل طاہر نے کہا ہے کہ ملک کی جوہری صلاحیت آپریشنل کردی گئی ہے ۔ فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کے مطابق حتف چھ چاہین ٹو میزائل کی لانچنگ آرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس نے کی جس کے ساتھ تربیتی مشق مکمل ہوگئی ۔پاک فوج کے ذرائع کے مطابق لانچنگ کے بعد شاہین ٹو میزائل سے لیس اسٹریٹیجک میزائل گروپ کی صلاحیت آپریشنل ہوگئی ہے ۔

واپس اوپر

خصوصیات حتف6 شاہین ٹو

حتف چھ شاہین ٹو بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرسکتاہے اور ہر قسم کے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔تجربے کے وقت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل افضل طاہر ،اعلیٰ فوجی حکام ،اسٹریٹیجک آرگنائزیشنز کے سائنس دان اور انجینئر موجود تھے۔

واپس اوپر

مبارکباد

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل افضل طاہر نے کامیاب تجربے پر آرمی کے اسٹریٹیجک فورسز کے تمام اسٹاف کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے سے پاکستان کی جوہری صلاحیت آپریشنل ہوگئی ہے اور پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت اور نیوکلیئر ڈیٹرنس پر فخر کرسکتاہے ۔ایڈ مرل افضل طاہر نے ملک کی جوہری صلاحیت آپریشنل بنانے پر تمام متعلقہ فوجی اور سول اداروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: