پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
جمعرات 18 ربيع الثاني 1429هـ - 24 اپریل 2008م
شام اسرائیل تنازعہ
اسرائیل گولان کی پہاڑیوں پر سے قبضہ ختم کرنے پر آمادہ
 

غزہ… ایجنسیاں

اسرائیل نے شام کوپیغام دیا ہے کہ وہ امن کے بدلے گولان کی پہاڑیوں پر سے قبضہ ختم کرسکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی وزیر بھوتانیہ شعبان نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر سے قبضہ ختم کرنے کی پیش کش ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے شام کے صدر بشار ال اسد کو دی ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے کسی پیش کش کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔اسرائیل اور شام کے درمیان 1967 سے گولان کے معاملے پر تنازع ہے اور اس سلسلے میں امن مذاکرات سن دو ہزار کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں ۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: