پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
بفته 20 ربيع الثاني 1429هـ - 26 اپریل 2008م
صوبہ سرحد پرتشدد کارروائیوں کی لپیٹ میں
مردان میں بم دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق
سرحد میں بم دھماکہ
 

اسلام آباد - ایجنسیاں

پاکستان کے صوبہ سرحد کے شہر مردان میں ایک کار بم دھماکے میں اے ایس ائی سمیت تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر مقامی طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ حال ہی میں مردان پولیس کے ہاتھوں مقامی طالبان کمانڈر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔

مردان سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب مردان شہر میں سٹی تھانہ کے قریب پیش آیا۔سٹی تھانہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تھانے کے قریب ایک نامعلوم کار کھڑی کی گئی تھی جس میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اے ایس آئی فرخ سید اور دو راہگیر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس سے تھانے کا ایک کمرہ مکمل طورپر منہدم ہوگیاہے جس سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو مردان اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پاکستان میں بیت اللہ محسود کی قیادت میں قائم مقامی عسکریت پسندوں کی تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے مردان میں پولیس سٹیشن پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ان کے ایک کمانڈر کی ہلاکت کے بدلے میں کی گئی ہے۔ تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: