بغداد – ایجنسیاں
عراق میں امریکی اور عراقی افواج نے شدید جھڑپوں میں 38 مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا
امریکی فوج کے بیان کے مطابق مسلح افراد نے ریت کی آندھی کے دوران بغداد کے محفوظ ترین شمال مشرقی علاقے گرین زون پر حملہ کر دیا۔
امریکی اور عراقی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 38 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جن میں شیعہ اکثریتی علاقے میں فوجی چیک پوائنٹ پر حملہ کرنے والے 22 مسلح افراد بھی شامل ہیں۔
ریت کے طوفان کے باعث امریکی فوج حملہ آوروں کے خلاف ہیلی کاپٹر استعمال نہ کر سکی ۔امریکی فوج نے جھڑپوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ذرائع کے مطابق بظاہر یہ حملہ ان مسلح افراد نے کیا جو مقتدٰی الصدر اور امریکی فوج کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے خلاف ہیں ۔
