پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
پیر 22 ربيع الثاني 1429هـ - 28 اپریل 2008م
ایرانی صدر کا مختصر دورہ پاکستان
پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے پر اتفاق
صدر مشرف اور ان کے ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد
 

اسلام آباد - ایجنسیاں

پاکستان اور ایران نے ساڑھے سات ارب ڈالرز لاگت کے گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں تمام امور پر اتفاق کیا ہےاور اس ضمن میں سمجھوتے پر تہران میں جلد دستخط کیئے جائیں گے

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اسلام آباد میں صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقات کی۔ ایرانی صدر کی وزیر اعظم اور صدر سے بات چیت میں ایران کی طرف سے پاکستان کو سرحدی علاقوں میں گیارہ سو میگاواٹ بجلی فراہم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے سے بھی اتفاق کیا گیا
۔
انہوں نے خطے اور اسلامی دنیا کو درپیش مسائل،ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن اور استحکام کے لئے تعاون اور دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس سے پہلے ایران کے صدر ایوان صدرپہنچے تو پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایرانی صدرکا استقبال کیا ۔ ایرانی صدر اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: