کابل -ایجنسیاں
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں جرگے کے دوران خود کش حملے میں کم از کم 18افراد کی ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی انتظامیہ کے اہلکار بھی شامل ہیں جن میں ڈسٹرکٹ آفیسر بھی شامل ہے ۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں اکثریت پولیس اہلکار اور جرگہ ممبران کی ہے۔جرگے میں100سے زائد افراد شریک تھے جبکہ جرگے کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق خود کش حملے کے بعد انسانی اعضاء دور دور تک جاگرے۔ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے میں 18 افراد جاں بحق ہو ئے تاہم سرکاری ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
