بغداد -ایجنیساں
عراق کے سابق نائب وزیراعظم طارق عزیز کے خلاف 1992 میں 40 افراد کے قتل کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔
بغداد میں ایک خصوصی عراقی ٹربیونل میں سماعت کے دوران طارق عزیز نے اپنے لئے نیا وکیل مقرر کرنے کی استدعا کی ۔ 45 منٹ کی سماعت کے بعد مقدمے کی کارروائی اگلے ماہ کی 20 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ۔
طارق عزیز کے ساتھ دوسرے چھے افراد بھی اس مقدمے میں ملوث ہیں ۔طارق عزیز 2003 میں گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں ۔ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت بھی عراقی ٹربیونل کے جج رؤف رشید عبدالرحمان کر رہے ہیں جنہوں نے سابق صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
