پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
بدھ 24 ربيع الثاني 1429هـ - 30 اپریل 2008م
ہدف محکمہ کسٹم کا دفتر تھا: پولیس
یمن میں اطالوی سفارتخانے کے نزدیک بم دھماکا
ہدف محکمہ کسٹم کا دفتر تھا: پولیس
 

صنعا -ایجنسیاں

یمن کے دارلحکومت صنعا میں اطالوی سفارتخانے کے قریب علی الصبح زور دار دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔

حکام کے مطابق اطالوی سفارتخانے سے متصل کسٹم کے محکمے کا دفتر حملے کا اصل ہدف تھا۔ دھماکے میں کس قسم کا مواد استعمال کیا گیا، اس کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ عینی شاھدین کے مطابق حملے کے بعد اطالوی سفارتخانے کو جانے والے راستے پولیس نے خاردار تار بچھا کر بند کر دیئے ہیں۔

امسال اپریل کے اوائل میں صنعا میں ہی ایک امریکی رہائشی کالونی پر بظاہر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ اس جگہ کو امریکی اور دیگر غیر ملکی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ اس کارروائی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ حملے کی ذمہ داری القاعدہ کے حمایتی گروہ نے قبول کی تھی۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: