پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
جمعه 26 ربيع الثاني 1429هـ - 02 مئی 2008م
بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا
یمن کے شمالی شہرمیں بم دھماکہ، پندرہ جاں بحق،ساٹھ زخمی
یمنی صنعاء کی جامع مسجد کے سامنے سے گذر رہا ہے
 

صنعا – ایجنسیاں

یمن کے شمالی شہر صعدہ میں ایک مسجد کے باہر دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

صعدہ کے گورنر نے بتایا کہ دھماکہ جمعے کی نماز کے بعد ہوا اور اس وقت لوگ مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مسجد کے باہر دھماکہ خیز مواد کس نے نصب کیا تھا۔

یمن کا شمال مغربی صوبہ 2004 سے شیعہ باغیوں کی پرتشدد کارروائیوں کا مسکن رہا ہے۔ سرکاری افواج اور عبدالمالک الھوتی کے وفادار شیعہ باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ بن سلمان مسجد میں فوجیوں کی اکثریت نماز ادا کرتی ہے کیونکہ اس میں دونوں شیعہ اور سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد باقاعدگی سے عبادت کے لئے آتے ہیں۔



واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: