پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
اتوار 28 ربيع الثاني 1429هـ - 04 مئی 2008م
4محافظ زخمی
عراقی خاتون اول سڑک بم دھماکے میں بال بال بچ گئیں
جلال طالبانی کی اہلیہ ہیرو ابراھیم-فائل فوٹو
 

بغداد-ایجنسیاں


عراقی صدر جلال طالبانی کی اہلیہ بغداد میں سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں بال بال بچ گئیں. ادھر دوسری جانب مہدی ملیشیا کے ساتھ جھڑپوں اور بم دھماکوں میں چار امریکی فوجیوں سمیت 16 افراد ہلا ک ہو گئے۔

صدر کی اہلیہ مسز ہیرو ابراہیم اپنے قافلے کے ساتھ ثقافتی شو دیکھنے جا رہی تھیں کہ عراقی دارلحکومت کے وسطی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، جس سے چار محافظ زخمی ہو گئے۔

بغداد کے مشرقی علاقے صدر سٹی میں مہدی ملیشیا کے ساتھ جھڑپوں میں دس افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے۔ شہر کے علاقے المانون میں دو بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے.امریکی فوجی صوبہ الانبار میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ہلاک ہو ئے۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: