پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
منگل 01 جمادى الأولى 1429هـ - 06 مئی 2008م
یمنی وزیر تجارت کی وزیر اعظم سے ملاقات
پاکستان اور یمن کے درمیان مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے کا فیصلہ
یمنی وفد وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کر رہا ہے
 

ایجنسیاں. اسلام آباد

وزیراعظم پاکستان سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن کے درمیان خیالات میں ہم آہنگی اور عوامی روابط سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے یہ بات یمن کے وزیر تجارت و صنعت یحییٰ المتوکل سے منگل کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے 5 ویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ میں معاون ہو گا۔

اس سے پہلے چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو نے یمنی وزیر سے ملاقات کے دروان مختلف شعبوں میں یمن اور پاکستان کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا توانائی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، بنکاری، ٹرانسپورٹ، محنت و افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانا خوش آئند ہے۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: