پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
بدھ 02 جمادى الأولى 1429هـ - 07 مئی 2008م
چھ ریاستوں کا پرائمری انتخاب باقی
نارتھ کیرولائینا میں اوباما اورانڈیانا میں ہیلری کی کامیابی
پر امید بارک اوباما
 

کیرولائینا ۔ایجنسیاں

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے پرائمری پولنگ میں نامزدگی کی دوڑ میں ہلیری کلنٹن نے ریاست انڈیانا میں بارک اوباما کو شکست دے دی جبکہ ریاست شمالی کیرولینا میں بارک اوباما نے کام یابی حاصل کرلی۔

دنوں حریف اس مقصد کے لیے کافی عرصے سے انتخابی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اکثر ریاستوں میں باراک اوبامہ کو ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل رہی ہے لیکن ہیلری نے کچھ اہم ریاستوں میں باراک اوبامہ کو ہرایا ہے۔یہ دونوں امریکی ریاستیں ڈیموکریٹس کے لیے آخری اہم معرکہ تھیں ۔ہیلری کلنٹن کی جانب سے ریاست انڈیاناکی پرائمری الیکشن جیتے کے بعد ان کی اپنی جماعت کے دوسرے امیدوار بارک اومابا سے مقابلے کی فضا اب بھی بر قرار ہے۔

اب صرف چھ ریاستو ں میں ڈیموکریٹک جماعت کے پرائمری الیکشن ہونا باقی ہیں ۔جن کے بعد ریپبلک امیدوار جان میکنن کے مقابلے میں نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کا ڈیموکریٹک امیدوار سامنے آجائے گا۔۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: