پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
بدھ 02 جمادى الأولى 1429هـ - 07 مئی 2008م
بیروت میں کاروبار زندگی معطل
لبنان میں حکومت مخالف مظاہرے اور پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں
بیروت میں آگ و خون کا کھیل ایک بار پھر شروع؟
 

بیروت ۔ ایجنسیاں


امریکہ نواز لبنانی حکومت کے حامیوں اور حزب اللہ کی قیادت سرگرم حزب اختلاف
سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے درمیان شہر کے مختلف حصوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے ملک کی اندرونی صورتحال ایک بار پھر ابتر ہو گئی ہے۔

متحارب جھڑپوں کے دوران حزب اللہ کے حامیوں نے ٹائر جلا کر اور کنٹینرز کھڑے کر کے بندرگاہ اور بیروت کے ہوائی اڈے جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا۔

پرتشدد واقعات کا یہ سلسلہ لبنانی حکومت کی طرف سے حزب اللہ کے خلاف ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے بعد شروع ہوا۔

لبنانی حکومت کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے ملک کے اندر اپنا متوازی مواصلاتی نظام قائم کر رکھا ہے۔ حال ہی میں بیروت ہوائی اڈے کے گرد حزب اللہ کی طرف سے نصب کئے گئے خفیہ کیمروں کا سیکنڈل بھی سامنے آیا تھا۔

بیروت کے ہوائی اڈے پر کام کرنے والے ملازمین کی اپنی تنخواہوں میں اضافے کی خاطر کی گئی ہڑتال کے باعث ہوائی اڈے پر کسی قسم کی ہوائی ٹریفک آپریٹ نہیں کی جا سکی۔ اس ہڑتال کو حزب اللہ کی قیادت میں سرگرم حزب اختلاف کی حمایت حاصل ہے۔

شہر کے مخلتف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: