بغداد ۔ ایجنسیاں
بغداد کے برطانوی سفارتخانے میں کام کرنے والی عراقی خواتین نے خود پر ہونے والی جنسی زیادیتوں کی تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن کے اخبار ٹائمز کے مطابق سفارتخانے میں کام کرنے والی ایک عراقی خاتون نے ایک برطانوی سفارتکار کو بتایا ہے کہ امریکہ میں رجسٹرڈ کمپنی کے بی آر کے برطانوی ٹھیکدار نے اس کے ساتھ شب بسری کے عوض دوگنے مشاہرے کا وعدہ کیا تھا۔ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے برطانوی سفارتخانے کے دو باورچیوں کا کہنا ہے کہ کے بی آر کے مینیجرز باقاعدہ سے عراقی خواتین کو گروپوں کی شکل میں بلا کر جنسی خدمات کا معاوضہ پیش کرتے تھے۔ سفارتخانے کے مرد ملازمین کو ان واقعات کو منظر عام پر لانے کے جرم کی پاداش میں نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے۔
امریکی ریاست ہوسٹن میں مرکزی دفتر رکھنے والی کمپنی کے بی آر نےالزامات کو عراقی ملازمین اور کمپنی کے درمیان مفادات کا تنازعہ قرار دیکر سنگین نوعیت کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
