دبئی ۔ العربیہ۔نیٹ
شہرہ آفاق امریکی مغینہ ماریہ کیری اور سیاہ آنکھوں والی فرجی نے اگلے ہفتے دبئی میں ہونے والا اپنا شو منسوخ کر دیا ہے۔
مجرے کا اہتمام کرنے والی کمپنی کی انتظامیہ نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں کہ "دیویا ان دبئی" موسیقی شو کو اس سال خزاں تک مؤخر کرنا پڑ رہا ہے۔
امارات سے شائع ہونے والے روزنامے سیون ڈیز کے مطابق پروگرام کی منسوخی کے بعد امریکی فنکاروں کے پرستاروں میں مایوسی پھیل گئی اور انہوں نے موسیقی شو کی ٹکٹیں واپس کرنے کے لئے کمپنی کے دفاتر کا رخ کرنا شروع کر دیا۔
پروگرام کے پروڈیوسر کے مطابق دنیا میں اپنے گانوں کی سی ڈیز کی فروخت کے لحاظ سے دنیا کی نمبر ون فنکارہ کو پروگرام کی منسوخی پر دکھ ہوا۔ اہالیاں دبئی مختصر نوٹس پر ہونے والے اس پروگرام کے بارے میں پہلے ہی خدشات کا شکار تھے۔ تاہم پیشگی ٹکٹ خریدنے والوں کو کمپنی ان کے ٹکٹ کی پوری قیمت واپس کررہی ہے۔
