مقبوضہ بیت المقدس ۔ ایجنسیاں
اسرائیلی شہری کی ہلاکت کے بعدغزہ میں کارروائی کرکے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پانچ کارکنوں سمیت چھ فلسطینی شہید کردیے گئے۔
اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف جنوبی علاقے رفح اور خان یونس میں فضائی کارروائی کی ۔ حملے میں حماس کے پانچ کارکن جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
اس دوران رام اللہ میں بھی ایک فلسطینی کو ہلاک کیا گیا ۔ اس سے پہلے حماس نے اسرائیلی علاقے میں راکٹ فائر کیا تھا جس کی زد میں آ کر ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔ حماس نے راکٹ حملے کی ذمے داری بھی قبول کی تھی ۔
