پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
اتوار 06 جمادى الأولى 1429هـ - 11 مئی 2008م
نواز شریف سے باؤچر کی ملاقات
ججز بحالی کے معاملے پرحکمران اتحاد کے مذاکرات میں تعطل
ججوں کی بحالی کے معاملے پر دونوں رہنماؤں کا نقطۂ نظر مختلف ہیں
 

اسلام اباد ۔ ایجنسیاں


ججوں کی بحالی پر مذاکرات میں تعطل کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے لیگی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کی مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف سے ملاقات برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق دس بجے شروع ہوئی اور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت نے مسٹر باؤچر کی پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کے درمیان ملاقات کے امکان کی خبریں گزشتہ شام سے گردش کر رہی تھیں لیکن لیگی قیادت ان اطلاعات کی یہ کہہ کر تردید کر رہے تھے کہ مسلم لیگ نواز ججوں کی بحالی کے سلسلے میں کسی نوعیت کا دباؤ قبول نہیں کرے گی۔

لندن کے متمول رہائشی علاقے پارک لین میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود ایک پاکستان اخبار نویس کے مطابق ملاقات کے وقت رچرڈ باؤچر کے ساتھ ایک اور امریکی اہلکار بھی موجود تھے۔

وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں نے رچرڈ باؤچر سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اگرچہ مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ رچرڈ باؤچر ججوں کی بحالی کے مسئلہ پر جاری تعطل ختم کرنے کی کوشش میں یہاں آئے ہیں۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے صبح سے ہی اس ملاقات کے مارے میں کافی رازداری برتی جارہی تھی۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: