پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
پیر 07 جمادى الأولى 1429هـ - 12 مئی 2008م
ریکٹر سکیل پر شدت اٹھ
چین میں ہلاکت خیز زلزلے میں پانچ ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے
امداادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالنے میں مصروف
 

سیچوان ۔ ایجنسیاں

چین کے جنوب مغرب میں زلزلہ میں تین سے پانچ ہزار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صوبے سیچوان کے علاقے دوجیانگ یان میں پرائمری سکول کی عمارت منہدم ہونے کے باعث نو سو طلبہ ملبے تلے دب گئے۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ دوجیانگ یانگ زلزلے کے مرکز سے سو کلومیٹر دور واقع ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی ژِنہوا کے مطابق پرائمری اسکول کی منہدم عمارت کے ملبے سے کچھ طلبہ نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ کچھ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

بڑی مشینری سے عمارت کے ملبے کو ہٹانے کے کام کو ان طلبہ کے والدین دیکھ رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ حکام کی مدد کر رہے ہیں۔ دو طالبات کا کہنا ہے کہ وہ عمارت سے نکلنے میں کامیاب اس لیے ہوئیں کہ ثہ دوسرے بچوں سے زیادہ تیز بھاگی تھیں۔

چین کے صدر ہو جینتاؤ نے حکم دیا ہے کہ متاثر افراد کی مدد کے لیے تمام تر کوششوں کی جائیں۔
ژِنہوا کے مطابق چین کی وزیر اعظم وین جیاباؤ متاثرہ علاقوں کے دورے کریں گے اور فوج کو امدادی کاموں کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ عرضیات نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ زلزلے کا مرکز سیچوان صوبے کے شہر چینگڈو سے بانوے کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔ اس صوبے کی آبادی تقریباً دس ملین ہے۔ زلزلےکے بعد علاقے میں ٹیلی فون کا نظام ٹھپ ہو گیا ہے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع دوجیانگ یان شہر میں گھروں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ چینگڈو میں عمارتوں میں شگاف پڑ گئے اور پانی کی پائپیں پھٹ گئیں اور رہائشی سڑکوں پر نکل آئے۔ ژِنہوا کے مطابق چوالیس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

فوج اور ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے بھیج دیے ہیں۔ بی بی سی کے کوئنٹن سمروِل کا کہنا ہے کہ جلد حرکت میں آنے کے حوالے سے چینی فوج کا ریکارڈ کافی اچھا ہے اور اس لیے وہ جلد امدادی کاموں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے خبریں بہت تیزی سے آ رہی ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ چینی سرکاری میڈیا اتنی تنگدہی سے کام کر رہی ہے۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: