بیروت ۔ ایجنیساں
جنوبی لبنان کے شہر طرابلس میں پیر کے روز حکومتی اتحاد اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دورباہ شروع ہو گیا۔ مغرب نواز لبنانی حکومت نے حزب اللہ سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اتوار کے روز ولید جنبلاط کے درز ملیشیا اور حزب اللہ کے درمیان شدید جنگ کے دوران مشرقی بیروت کے پہاڑی علاقے میں چھتیس سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
چار دن کی خون ریز جھڑپوں کے بعد متحارب گروپوں کے نمائندے لبنان کا دورہ کرنی والی عرب لیگ کی ٹیم سے ملاقات کے لئے لابنگ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا عرب لیگ کی مصالحتی کو کوششوں کو حکومتی اتحاد کی طرف سے حزب اللہ سے مذاکرات کے انکار کے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
