پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
جمعرات 10 جمادى الأولى 1429هـ - 15 مئی 2008م
کنیسٹ سے جارج بش کا خطاب
فلسطینی ریاست، اسرائیل کی 120 ویں سالگرہ کے موقع پرقائم ہو گی
بش دورہ اسرائیل میں مذہبی تقریب میں شریک ہیں ۔ فائل فوٹو
 

مقبوضہ بیت المقدس ۔ ایجنسیاں

امریکا کے صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا خواب شاید اگلے ساٹھ برسوں میں بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے۔ اسرائیل دنیا کی ایک بڑی جمہوریت کی حیثیت سے اپنی ایک سو بیسویں سالگرہ بھی منائے گا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر بش نے اپنے اقتدار کے آخری سال اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کسی امن معاہدے کے بجائے مشرق وسطی کے لئے اپنا نیا وژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی ایک سو بیسویں سالگرہ بھی منائے گا- صدر بش کا کہنا تھا کہ ساٹھ سال بعد قائم ہونے والی جہوری فلسطینی ریاست میں قانون کی عملداری ہو گی اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا۔
صدر بش نے اپنے خطاب میں ایران کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کو سپانسر کرنے والے ملک کومہلک ترین ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار مستقبل کی نسلوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے- ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو امن کے لئے ایران کو ایٹمی اسلحے کے حصول سے روکنا ہوگا-

واپس اوپر

حماس رد عمل

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زہری نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے امریکی صدر کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ان لوگوں کے منہ پر ایک تھپڑ قرار دیا جو مسئلے کے حل کے لئے کسی سمجھوتے کی بات کررہے ہیں-

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: