ریاض ۔ ایجنسیاں
امریکی صدر جارج بش نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے جمعہ کے روز مذاکرات کئے جن کا محور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں لانا اور ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کو کم کرنا ہے۔
امسال سعودی عرب کے دوسرے دورے میں جارج بش اوپیک ممالک سے تیل کے حصول کی اپیل کا اعادہ کر رہے ہیں کیونکہ امریکہ میں تیل کی قیمیتوں میں ریکارڈ اضافہ واشنگٹن کی معیشت پر بھاری بوجھ ہے۔
امریکی صدر کی سعودی عرب آمد کے فورا بعد وائٹ ہاؤس سے کا یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ امریکہ تیل برآمد کرنے والی سرکردہ ممالک کے ذخائر کی حفاظت کرے گا اور انہیں طاقتور نیوکلر توانائی کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا۔
صدر بش کی جانب سے ایران کے خلاف سعودی حمایت کی کوششوں کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی اور نہ ہی واشنگٹن کی جانب سے عالمی منڈی میں اوپیک کے تیل کی فراہمی کی درخواست کو خاطر خواہ شنوائی ملی۔
