پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
بفته 06 رمضان 1429هـ - 06 ستمبر 2008م
بھاری مشینری کے بغیرامدادی کارروائیاں جاری
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 31 ہلاک
جائے حادثہ پر لوگ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں.
 

قاہرہ.ایجنسیاں

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک بہت بڑاپہاڑی تودہ گرنے سے 31 افراد ہلاک اور23 زخمی ہوگئے ہیں.متعددافراد ابھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے پیش نظرسکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے.

سکیورٹی حکام کے مطابق دارالحکومت کے مشرقی علاقے دویقة منشية ناصر میں مقطعم پہاڑی سے ایک بہت بڑاتودہ لڑھک کر نیچے آگیا.واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر پچاس منٹ پر پیش آیا.تودہ گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے .

جائے حادثہ پر ریسکیوٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاہم انہیں بھاری مشینری کے فوری طور پرنہ پہنچنے کی وجہ سے تودہ ہٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا.

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا کے مطابق پہاڑی میں نئی دراڑوں کے پیش نظر علاقے کو خالی کرایا جارہا ہے اورعلاقے میں پولیس اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعدادکوروانہ کردیا گیا ہے.

عینی شاہدین کے مطابق تودہ گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جن کے عزیزواقارب انہیں نکالنے کے لئے ازخود ملبہ ہٹانے کا کام کر رہے ہیں.انہوں نے بتایا کہ قریباًتین سومیٹر بلندبہت بڑا تودہ ایک چھے منزلہ عمارت پرآن گرا جس سے پوری عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی.

منشية ناصر کے گنجان آبادعلاقے میں زیادہ ترغریب خاندان آباد ہیں اور ایک ایک کمرے کے گھر میں کئی کئی افراد رہ رہے ہیں.

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: