پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
منگل 07 شوال 1429هـ - 07 اکتوبر 2008م
"جند اللہ تنظیم ایرانی اہلکاروں کے اغوا، قتل میں ملوث ہے"
اسلام آباد انقلابی گارڈز کے اہلکاروں کی رہائی میں مدد کرے: تہران
 

تہران ۔ ایجنسیاں

ایران نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جند اللہ نامی تنظیم کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ایرانی انقلابی گارڈز کے اہلکاروں کی رہائی میں مدد کرے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قاش قوی نے تہران میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں پاکستان ایران کے انقلابی گارڈز کے یرغمالی اہلکاروں کی رہائی کے لئے مزید کوششیں کرے گا تا کہ مسلہ حل ہوسکے۔

ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم سب خطے میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں اوراچھے ہمسائیگی کے تعلقات اور امن و استحکام کے لئے پاکستان ہماری مدد کرے۔

ایران نے الزام لگایا ہے کہ مبینہ طور پرالقاعدہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم جند اللہ نے سولہ ایرانی اہلکاروں کو امسال جون میں اغوا کیا اوران میں سے چار اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

تہران کے میڈیا میں ایسی اطلاعات تسلسل سے شائع ہوتی رہی ہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جند اللہ کے جنگجو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے راستے ایران میں کارروائیاں کرتے ہیں اور بعد ازاں انہیں علاقوں میں انہوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: