پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
جمعرات 09 شوال 1429هـ - 09 اکتوبر 2008م
دنیا میں سب سے زیادہ پستہ پیدا کرنے والے ملک میں فصل بحران کا شکار
اور اب ایران اورامریکا کے درمیان'' پستہ جنگ''
 

کرمان .ایران .رائیٹرز

بعض ایرانیوں کا کہناہے کہ اس سال شاید امریکا دنیا میں سب سے زیادہ پستہ پیدا کرنے والے ملک ایران کوخراب فصل ہونے کی وجہ سے اس میدان میں پچھاڑ دے اور وہ اس کی منڈیوں پر قبضہ کرلے گا.

پستہ ایران کی تیل کے بعد سب سے زیادہ برآمد کی جانے والے جنس ہے اور گذشتہ سال ایران کواس کی برآمد سے ایک ارب ڈالرز کی آمدن حاصل ہوئی تھی.

ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں پستہ کی فصل کاشت ہوتی ہے اور صوبے میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ پستے کے کاشتکا ر ہیں جبکہ ان کے علاوہ ہزاروں لوگوں کااس فصل سے روزگار وابستہ ہے.

کرمان میں اس سال اپریل میں غیرمعمولی طور پر سرد موسم کی وجہ سے پستے کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اوراس کی پیداوارمیں گذشتہ سال کے مقابلے میں 75 فی صد تک کمی ہوئی ہے.ایران میں 2007ء میں پستے کی ریکارڈ دولاکھ 80 ہزار ٹن پیداوار ہوئی تھی.

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: