طویل عمری کا رازجنسی تعلقات میں پوشیدہ نہیں:105سالہ کنواری کابیان

برطانوی خاتون نے کہا ''سیکس تناٶاور خلفشارکا موجب ہے''

نشر في:

برطانیہ کی سب سے بوڑھی کنواری خاتون نے اسی ہفتے اپنی ایک سوپانچویں سالگرہ منائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی شادی نہ کر کے ایک اچھا فیصلہ کیا تھا کیونکہ جنسی عمل بہت سی تکالیف اور تناٶ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے.

کلارا میڈمورنے بتایا کہ وہ صرف بارہ سال کی لڑکی تھیں جب انہوں نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور جب وہ نوجوان تھیں تو اس زمانے میں عورتوں کے صرف اپنے خاوندوں ہی سے جنسی تعلقات ہوتے تھے.

میڈ مور کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے کہ ''کیا میں ہم جنس پرست ہوں تو میرا جواب نفی میں ہوتا تھا''.ان کا کہناتھاکہ ''مجھے کبھی بھی سیکس ،جنسی تعلقات میں دلچسپی نہیں رہی تھی کیونکہ میں تصور کرتی تھی کہ اس میں بہت سی مشکلات ہیں اور میں ہمیشہ دوسرے کام کرنے میں مصروف رہی ہوں''.

کلارا نے جنوب مغربی برطانیہ کے علاقے کارنوال میں پیران بے نامی نرسنگ ہوم میں اپنی سالگرہ منائی ہے اور اس موقع پر انہیں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے ایک کارڈ بھی موصول ہوا.

کلارامیڈمور 1903ء میں گلاسگوسکاٹ لینڈ میں پیدا ہوئی تھیں.انہوں نے اپنا بچپن والدین کے ساتھ کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں گزارا اور بیس سال کی عمر میں وہ واپس برطانیہ آگئیں جہاں انہوں نے سیکریٹری اور ہاٶس کیپر کی حیثیت سے اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کا آغاز کیا.

کلارادوسری عالمی جنگ کے زمانے میں برطانوی فوج کے ساتھ مصر میں خدمات انجام دیتی رہی تھیں .اس کے بعد وہ لندن اور نیوزی لینڈ میں بھی قیام پذیر رہیں جبکہ چالیس قبل اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے وہ کارنوال میں رہ رہی ہیں.