پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
بفته 11 شوال 1429هـ - 11 اکتوبر 2008م
یورپی یونین کے رکن ممالک کا بنکوں کو جزوی طور پر قومیانے پرغور
مربوط حکمت عملی سے مالیاتی بحران سے پر قابو پائیں: صدر بش
صدربش کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورت حال اور خدشات کی وجہ سے بحران سنگین ہوا ہے.
 

واشنگٹن.ایجنسیاں

امریکا کے صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ ہم مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے اوراس سلسلہ میں مربوط عالمی ردعمل سے عالمی معیشت مضبوطی سے دوبارہ ابھرے گی .

صدر بش نے یہ بات ہفتہ کو روزگارڈن وائٹ ہاٶس ،واشنگٹن میں دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک .....جاپان ،جرمنی،برطانیہ،فرانس ،اٹلی ،کینیڈا اور امریکا.....کے وزرائے خزانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

صدر بش نے کہا کہ امریکا مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے قائدانہ کردار اداکرے گا.ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ایک ملک کے اقدامات سے دوسرے ملک کے اقدامات سے متصادم نہ ہوں.

اس سے پہلے جی سیون کے وزرائے خزانہ کے درمیان بات چیت کے بعد امریکا کے وزیر خزانہ ہینری پالسن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت گریٹ ڈیپریشن کے بعد پہلی مرتبہ براہ راست بنکوں میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے.انہوں یہ بات برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براٶن کی جانب سے ملک کے بعض بڑے ببنکوں کو جزوی طور قومیانے کے فیصلے کے بعد کہی ہے.

ادھر پیرس میں عالمی مالیاتی بحران پرغور کے لئے اتوار کو یورپی یونین کے رکن پندرہ ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس ہورہا ہے جس سے قبل فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی اور جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے مالیاتی بحران سے نمٹنے اوربرطانیہ کی طرز پر بنکوں کو جزوی طور پرقومیانے کے لئے بات چیت کی ہے.

یورپی یونین کی رکن چار بڑی معیشتوں ...برطانیہ،فرانس ،جرمنی اور اٹلی .....کے سربراہوں کا پہلا ہنگامی اجلاس ایک ہفتہ قبل ہواتھا لیکن مرکل اور سرکوزی کے درمیان مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے مشترکہ منصوبے کے بارے میں اختلاف رائے پایا گیا تھا.اب ایک ہفتہ کے بعد یورپی یونین نے بحران سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے سے اتفاق کیا ہے.

فرانس کی وزیر خزانہ کرسٹائن لگارڈے نے ہفتہ کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فرانسیسی بنک دوسرے یورپی ملکوں کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں اس لئے حکومت کوان کے اثاثے خریدنے یاان میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی.

یاد رہے کہ گذشتہ بدھ کو برطانوی وزیراعظم گورڈن براٶن نے بحران کا شکار مالیاتی اداروں اور بنکوں کے لئے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ٹیکس دہندگان کی 87 ارب ڈالرز کی رقوم سے ملکی بنکوں کے حصص خرید کئے جاسکیں گے.

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: