پرِنٹ کیجئے
محفوظ کیجئے
بھیجئے
بدھ 21 ذو القعدة 1429هـ - 19 نومبر 2008م
نو منتخب امریکی صدر اوباما قابل عزت نہیں: ایمن الظواہری
بنوں میں امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ جاں بحق
ایمن الظواہری نے اوباما کو افغانستان میں مزید فوج نہ بھیجنے کی وارننگ دے دی
 

اسلام آباد ۔ بکر عطیانی

پاکستان کے قبائلی علاقے سے متصل بنوں ضلع میں بدھ کی علی الصباح مشتبہ امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں پانچ ہلاک مبینہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق القائدہ کے ایک اہم عرب نژاد کمانڈرعبداللہ عزام السعودی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ افغان سرحد سےملحقہ پاکستان کےقبائلی علاقوں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اس سال اب تک جاسوس طیاروں سے 20 سے زائد میزائل حملے کیے جا چکے ہیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ قبائلی علاقوں سے باہر کسی جگہ کو ان میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہو۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا جب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی برسلزمیں ہیں جہاں وہ نیٹو کے دوسرے ممالک کے دفاعی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

جنرل کیانی کی برسلز روانگی سے قبل ایک سرکاری میں بیان کہا گیا تھا کہ وہ اجلاس کے شرکا ء سے خطے میں سلامتی کی صورت حال اور امریکی جاسوس طیاروں سے پاکستانی علاقوں میں میزائل حملوں کے اثرات پر بات چیت کریں گے۔

واپس اوپر

آڈیو ٹیپ ایمن الظواہری

داریں اثنا القاعدہ کے سیکنڈ ان کمان رہنما ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر بارک اوباما قابل عزت نہیں وہ سیاہ فام امریکیوں سے مختلف ہیں۔

انٹرنیٹ پر جاری پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ بارک اوباما کا افغانستان میں مزید امریکی فوج بھیجنےکا منصوبہ ناکام ہو گا، کیونکہ افغان شہری اس کی مزاحمت کریں گے۔

القاعدہ کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ بارک اوباما سفید امریکیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والے سیاہ فام امریکی ہیں۔ امریکہ کے انتخابات کے بعد القاعدہ کی جانب سے یہ پہلا پیغام ہے۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: