دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں استعمال ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر تباہ

چار اہلکار شہید، پانچ زخمی ہو گئے

نشر في:

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے اس کے پائلٹ سمیت چار اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

فوجی حکام ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ فنی خرابی بیان کرتے ہیں، تاہم کسی آزاد ذریعے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث ہی پیش آیا یا ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ کوئی اور تھی۔

یاد رہے کہ فوج کے زیر استعمال MI-17 طرز کے ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ باجوڑ ایجنسی کے علاقے چہار منگ میں پیش آیا۔

باجوڑ ایجنسی میں جاری فوجی کارروائی کے دوران ایم آئی سترہ فوجیوں کے علاوہ جنگی اور غیر جنگی سازوسامان لے جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔