پرِنٹ کیجئے
بھیجئے
Bookmark and Share
مشاركة
بفته 12 ذو القعدة 1430هـ - 31 اکتوبر 2009م

ہلیری، فلسطینی صدر کو اسرائیل سے مذاکرات پر آمادہ کرنے میں ناکام

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ابوظبی میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران.
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ابوظبی میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران.
 

ابو ظہبی ۔ ایجنسیاں

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ دوبارہ امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے آمادہ کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں.

ہلیری کلنٹن نے ابوظہبی میں ہفتہ کے روز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اس موقع پر محمود عباس نے کہا کہ جب تک مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر رکوائی نہیں جاتی، فلسطینی مذاکرات کی بحالی پر تیار نہیں ہوں گے۔

ہلیری کلنٹن اتوار کے روز اسرائیل میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر خارجہ ایویگڈور لائیبرمین اور وزیر دفاع ایہود باراک سے بھی ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ امریکی محکہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن آئندہ ہفتے مراکش میں مشرق وسطیٰ امن عمل کے حوالے سے منعقد ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہوں گی۔

اس سے قبل فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں سے ان کی ملاقاتوں کا مقصد فریقین کے مابین تنازعے کی تازہ صورت حال کا جائزہ لینا ہے۔ ہلیری کلنٹن دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد آج ہفتہ کو ابوظہبی پہنچی تھیں۔

مشرق وسطی میں قیام امن کے عمل کو امریکی صدر اوباما نے اپنی پالیسی کا بنیادی نکتہ سمجھتے ہیں، اسی لئے انہوں نے گذشتہ ماہ محمود عباس اور نیتن یاہو کو نیویارک میں چکنی چپڑی باتیں کر کے دونوں کے درمیان ملاقات کرائی تھی۔

صدر اوباما، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرانے کے لئے نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت پر زور دے رہے ہیں۔ وہ اسرائیل سے مصالحت کی خاطرعرب ملکوں پر صہیونی مملکت سے مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دے رہے ہیں۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: