بدھ 11 ربيع الثاني 1432هـ - 16 مارچ 2011م
آخری وقت اشاعت: بدھ 26 ذی القعدہ 1431هـ - 03 نومبر 2010م KSA 12:55 - GMT 09:55

تجارتی، معاشی ترقی کے متعدد پروگرام شروع کرنے کا اعلان

عالم اسلام کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے امریکی امداد کی پیشکش

بدھ 16 ذی القعدہ 1430هـ - 04 نومبر 2009م
مسلمانوں کا دل جینتے کے لے ہلیری کلنٹن نے معاشی و تجارتی ترقی کے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا ہے
مسلمانوں کا دل جینتے کے لے ہلیری کلنٹن نے معاشی و تجارتی ترقی کے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا ہے
مراکش ۔ ایجنسیاں

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے واضح کیا ہے کہ عالم اسلام کے ساتھ نئے تعلقات کے آغاز سے متعلق صدر براک اوباما کے وعدے کی تکمیل کی جائے گی۔ مسلمانوں کے لئے عالمی تجارت میں بہتر مواقع، معاشی ترقی و تعلیم سے متعلق نئے پروگراموں کی پیشکش کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مراکش میں ایک ترقیاتی پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سائنسی و تکنیکی شراکت داری کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے اور مذاہب کے درمیان تعاون سے متعلق پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں باصلاحیت افراد کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے پابند ہیں۔ اس مقصد کے لئے انہیں سلسلہ وار مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

امسال جون میں امریکی صدر براک اوباما نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کے ساتھ امریکی تعلقات کو بہتر بنانے کا تذکرہ کرتے ہوئے تعلقات کا نیا دور شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ اعلانات اسی راستے پر پیش قدمی کا حصہ ہیں۔ تاہم یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ ہلیری کلنٹن کی یہ پیشکش ایسے وقت ہوئی ہے کہ عرب ممالک امریکا پر اسرائیل کی جانب جھکاو کی وجہ سے سخت برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسرائیل، فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیاں بسانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے جو تنازعے کا نیا سبب بن گیا ہے۔ مسسز کلنٹن نے اس امر کا بھی اعادہ کیا ہے کہ امریکا، دو ریاستی حل کا پابند ہے۔ "ہم (یعنی امریکا) اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ حل کرانے کے پابند ہیں۔ میرے خیال میں اس مقصد کے حصول میں کوئی خاص دشواری نہیں ہے۔ لوگ صدر اوباما کے وعدے کو سمجھتے ہیں اور میرے خیال میں آپ سب لوگ ہم سے تعاون جاری رکھیں گے۔"

اس موقع پر انہوں نے 76 ملین ڈالرز پر مبنی ایک منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کے تحت یمن میں معاشی ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے اردن کے نوجوانوں کے لئے تیس ملین ڈالرز مالیت کے ایک منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں آئندہ برس مسلم صنعت کاروں کی ایک تجارتی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ممتاز امریکی تاجر بھی شریک ہوں گے۔