پرِنٹ کیجئے
بھیجئے
Bookmark and Share
مشاركة
بدھ 16 ذو القعدة 1430هـ - 04 نومبر 2009م

سعودی عرب ۔ یمن سرحد پر جھڑپ میں سعودی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

سعودی عرب میں جازن پہاڑی سلسلہ یمن کے جنوب میں واقع ہے: فائل
سعودی عرب میں جازن پہاڑی سلسلہ یمن کے جنوب میں واقع ہے: فائل
 

ریاض ۔ العربیۃ

سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر نامعلوم مسلح افراد اور سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک سعودی اہلکار جاں بحق جبکہ گیارہ دوسرے زخمی ہو گئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے یمن کی سرحد سے سعودی علاقے میں دراندازی کر کے یہ کارروائی کی۔

ایس پی اے نے نامعلوم سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے یہ واقعہ منگل کے روز سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر واقع جازن پہاڑی سلسلے میں پیش آیا۔ سعودی عرب کے اس پہاڑی علاقے کی سرحد یمن کے جنوبی علاقے سے ملتی ہے جہاں پر یمنی فوج گذشتہ کئی ہفتوں سے شیعہ مسلک زیدی باغیوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

یمن کی مغرب نواز حکومت القاعدہ کے خلاف بھی برسرپیکار ہے۔ یہ تنظیم مبینہ طور پر سنی اکثریتی سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اپنی سرزمین اور سرحدوں کے تحفظ کی خاطر ہر ممکن اقدام اٹھائے گا تاکہ کسی جارح کو دراندازی کی جرات نہ ہو سکے۔

نامعلوم حملہ آوروں نے مختلف قسم کے ہتھیار استعمال کئے۔ جازن کا پہاڑی سلسلہ سعودی عرب کی تیل پیدا کرنے والی تنصیاب سے دور واقع ہے۔

یمنی حکام نے ایرانی میڈیا پر زیدی شیعہ باغیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔ ان باغیوں کو حوتی قبائل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یمنی صدر علی عبد اللہ الصالح کا کہنا ہے کہ ایران کے مذہبی پیشوا ان حوتیوں کو مالی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں۔

یمن کے بزرگ رہ نما کو جنوب میں ایک علاحدگی پسندوں کی شورش کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کو خدشتہ ہے کہ علاقے میں عدم استحکام سے القاعدہ کو مزید حملوں کا موقع ملے گا۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: