پرِنٹ کیجئے
بھیجئے
Bookmark and Share
مشاركة
بدھ 16 ذو القعدة 1430هـ - 04 نومبر 2009م

ایران نے 8 پاکستانی اہلکار رہا کر دیئے

پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکار تربیت کے دوران: فائل
پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکار تربیت کے دوران: فائل
 

اسلام آباد ۔ العربیۃ۔نیٹ

ایران نے اپنی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے آٹھ پاکستان اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔

بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے تصدیق کی ہے کہ محکمہ ماہی گیر کے وہ آٹھ ملازمین، کل رات بلوچستان کے شہر جیونی پہنچ گئے ہیں، جنہیں چار روز قبل ایران کی سمندری فورس نے پاکستان اور ایران کی سمندری تقسیم کے مقام گواٹر بے میں ایرانی سمندری حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سیکرٹری داخلہ کے مطابق ایران نے صرف ان لوگوں کو غیر مشروط طور پر کیا ہے بلکہ کشتی اور اسلحہ بھی پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینے پاکستان کی سرحد سے متصل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے ایک جرگے میں ہونے والے خود کش بم حملے میں فورس کی اعلی قیادت سمیت 35 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہو گئے تھے۔

ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی سنی تنظیم "جند اللہ" کی قیادت پاکستان کے سرحدی علاقوں کو ایسے حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لئے بطور روٹ استعمال کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ اس ایرانی الزام کی متعدد بار تردید کر چکا ہے۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: