پرِنٹ کیجئے
بھیجئے
Bookmark and Share
مشاركة
جمعرات 17 ذو القعدة 1430هـ - 05 نومبر 2009م

اردن: "جن" نکلواتے ہوئے خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

عامل کی جادوگری قتل کی داستان بن گئی
عامل کی جادوگری قتل کی داستان بن گئی
 

دبئی- العربية.نیٹ

اردن میں ایک عامل جادوگر نے 38 سالہ خاتون کا جن نکالنے کے لئے آتشیں اسلحے سے اس کی گردن میں فائر کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

اردن کے کثیر الاشاعت روزنامے "الغد" کے مطابق عامل جادوگر کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے ہنگامی طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

مرحومہ نے عامل جادوگر کو زرقاء شہر کے محلے الضلیل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر "جن" نکلوانے کے لئے طلب کیا تھا۔ اس موقع پر متوفیہ کے والدین اور بہن و بھائی بھی موجود تھے۔

عامل جادوگر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کے بھتیجے نے بتایا کہ "عامل" نے انہیں بتایا کہ مرحومہ میں "جن" سرایت کر چکے ہیں۔ ان جنوں کو بھگانے کی خاطر ہوائی فائرنگ کی ضرورت ہے تاکہ خاتون کو خوفزدہ کرنے والے عوامل سے ان کی جان خلاصی ہو سکے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ اس اقدام سے ان کی عزیزہ اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے گی۔

مبینہ طور پر اپنے حواس کھونے والی خاتون تین مہینوں سے چھاتی کے سرطان میں مبتلا تھی۔ مرض کی وجہ سے اس کی طبیعت میں چڑچڑا پن اورغصہ بہت زیادہ آنے لگا تھا، جسے گھر والے "جنوں کا سایہ" سمجھنے لگے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے قتل کا سبب جاننے کے لئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت گردن کے نیچے لگنے والی گولی سے ہوئی جس نے گردوں کو بھی متاثر کیا۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: