پرِنٹ کیجئے
بھیجئے
Bookmark and Share
مشاركة
بفته 19 ذو القعدة 1430هـ - 07 نومبر 2009م

لبنانی حزب اختلاف سعد حریری حکومت میں شمولیت پر تیار

وزیر اعظم سعد حریری اور لبنانی رکن پارلیمان عماد میشل عون
وزیر اعظم سعد حریری اور لبنانی رکن پارلیمان عماد میشل عون
 

بیروت ۔ ایجنسیاں

شعیہ مسلک کی پیروکار لبنانی تنظیم حزب اللہ سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے نامزد وزیر اعظم سعد حریری کی تجویز کردہ قومی اتحاد کی حکومت میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی۔

برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز" نے حزب اختلاف کے ایک سینئر رکن کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کو رات گئے حزب اختلاف نے مجوزہ قومی حکومت کی تشکیل پر اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز حزب اختلاف نامزد وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کر دے گی۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ دو روز میں لبنان میں حکومت کا قیام عمل میں آ جائے گا۔

اس پیش رفت پر فوری تبصرے کے لئے سعد حریری کے ترجمان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

امریکا اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ سعد حریری کو امسال جون میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا۔ وہ چار ماہ سے قومی اتفاق رائے پر مبنی کابینہ تشکیل دینے میں مصروف ہیں۔

گذشتہ دنوں سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی نے بیروت کی سیاست پر بھی اثر دکھایا اور حزب اختلاف کی قومی حکومت تشکیل دینے رضا مندی اس بات کا عملی مظہر ہے۔

واپس اوپر

کابینہ میں نمائندگی کا معاہدہ

حریف گروپوں نے جولائی کے مہینے میں نئی کابینہ میں وزارتوں کی وسیع البنیاد تقسیم کے فارمولے پر اصولی اتفاق کیا تھا۔ بعد ازاں سابق مقتول وزیر اعظم رفیق حریری کے صاحبزادے اور نامزد وزیر سعد حریری تن دہی کے ساتھ اس کی مزید تفصیلات طے کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔

کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم میں عیسائی رہ نما اور حزب اختلاف حزب اللہ کے سیاسی اتحادی مائیکل عون کے مطالبات اصل محل نزاع تھے۔ مسٹرعون کی فری پیٹریاٹک پارٹی لبنانی پارلیمنٹ میں تمام عیسائی جماعتوں سے زیادہ نشتیں رکھتی ہے۔

نئی تیس رکنی کابینہ میں 15 نشتیں سعد حریری کے سیاسی اتحاد کو ملیں گی۔ دس وزراء حزب اللہ سمیت دوسری حزب اختلاف جماعتوں سے لئے جائیں گے۔ وزارت دفاع اور داخلہ سمیت باقی تین وزراء کے قلمدانوں کا اعلان لبنانی صدر میچل سلیمان کریں گے۔

لبنانی صدر کے وفادار زیاد بارود اور مائیکل مر کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ علی الترتیب وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے منصب پر کام کرتے رہیں گے۔ خارجہ اور مالیات امور کے وزراء کا اعلان متوقع ہے۔

سعد حریری نے رعایا حسن کو وزیر مالیات نامزد کیا ہے۔ اس سے پہلے حزب اختلاف نے ان کی نامزدگی پر اعتراض کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور حزب اللہ کے اہم شیعہ اتحادی نبیہ بیری ملک کے نئے وزیر خارجہ نے نام کا اعلان کریں گے۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: