پرِنٹ کیجئے
بھیجئے
Bookmark and Share
مشاركة
اتوار 20 ذو القعدة 1430هـ - 08 نومبر 2009م

پشاور میں ایک اور خود کش بم دھماکا، 13 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقے میں خود کش بم حملے میں یونین کونسل ادیزئی کے ناظم کو نشانہ بنایا گیا ہے.فائل.
پشاور کے نواحی علاقے میں خود کش بم حملے میں یونین کونسل ادیزئی کے ناظم کو نشانہ بنایا گیا ہے.فائل.
 

پشاور،اسلام آباد.العربیہ.ایجنسیاں

پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے میں اتوار کی صبح خود کش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک یونین ناظم سمیت تیرہ افراد جاں بحق اور کم سے کم چالیس زخمی ہو گئے ہیں. ادھر اتوار کی رات اسلام آباد پولیس نے ایک مشتبہ خودکش بمبار کو چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق بم دھماکا شہر کے نواحی علاقے متنی میں ایک مصروف بازار میں ہوا ہے. پشاور کے سنئیر سپرنٹینڈنٹ پولیس آپریشن کریم خان کے مطابق بم دھماکا خود کش حملے کا نتیجہ تھا اور اس میں ادیزئی یونین کونسل کے ناظم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بم دھماکے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کوہاٹ ٹنل روڈ بند کر دی گئی ہے۔

پشاورکے ضلعی رابطہ افسر ڈی سی او صاحبزادہ انیس نے بتایا ہے کہ خود کش حملے میں جاں بحق افراد میں یونین کونسل ادیزئی کے ناظم عبدالمالک بھی شامل ہیں. انہوں نے بم دھماکے میں چھتیس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے.

اسپتال کے ذرائع کے مطابق نوز خمیوں کا حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.جاں بحق ہونے والے ناظم ادیزئی عبد المالک شدت پسندوں کے خلاف تشکیل دئیے گئے مقامی لشکر کے سربراہ بھی تھے اور ان کو پہلے بھی متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا تھا.

گذشتہ ماہ پشاور کےایک مصروف علاقے پیپل منڈی میں واقع مینا بازار میں کار بم دھماکے میں ایک سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے.یہ پشاور میں گذشتہ دو سال میں سب سے تباہ کن بم دھماکا تھا.

واضح رہے کہ طالبان جنگجوٶں نے جنوبی وزیرستان اور دوسرے قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے رد عمل میں راول پنڈی میں پاک آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد بم دھماکے اور حملے کئے ہیں جن میں تین سو سے زیادہ شہری جاں بحق ہو چکے ہیں.
#

واپس اوپر

اسلام آباد میں خود کش بمبار ہلاک

اسلام آباد: پولیس نے جائے حادثہ کو گھیر رکھا ہے

ادھر دوسری جانب اتوارکی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب ایک چیک پوسٹ پر دھماکے کی کوشش کرنے والے ایک مشتبہ خودکش بمبار کو پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق بیس سال سے زائد عمر کا ایک مبینہ خودکش بمبار اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے پولیس چیک پوسٹ کی طرف بڑھا۔ اپنی ظاہری وضع قطع سے وہ افغان شہری معلوم ہوتا تھا، جس نے آٹھ کلو دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ پہن رکھی تھی۔

بعض میڈیا اطلاعات میں پولیس سے یہ بیان منسوب کیا گیاہے کہ خود کش بمبار کو دارالحکومت میں حملے میں ناکامی کے بعدایک گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ پر چھوڑا گیا۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: