جمعرات 12 ربيع الثاني 1432هـ - 17 مارچ 2011م
آخری وقت اشاعت: بدھ 26 ذی القعدہ 1431هـ - 03 نومبر 2010م KSA 13:04 - GMT 10:04

کٹڑمذہبی یہودی مقدس شہرکو سیکولر بنانے پرتشویش کا شکار

انتہا پسند یہودیوں کا مقبوضہ بیت المقدس میں یوم السبت پراحتجاج

ہفتہ 26 ذی القعدہ 1430هـ - 14 نومبر 2009م
سیکولرسوچ کے حامل نیر برکات کے گذشتہ سال مقبوضہ بیت المقدس کا میئر بننے کے بعد سے شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے.فائل
سیکولرسوچ کے حامل نیر برکات کے گذشتہ سال مقبوضہ بیت المقدس کا میئر بننے کے بعد سے شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے.فائل
مقبوضہ بیت المقدس.ایجنسیاں

مقبوضہ بیت المقدس میں دوہزار سے زیادہ الٹرا آرتھو ڈکس یہودیوں نے انٹیل فیکٹری کے باہر ہفتہ کوان کے مقدس دن کے موقع پر کام کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے.

انتہا پسند یہودی مظاہرین ''سبت ،سبت کے نعرے لگارہے تھے.انہوں نے کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے مقدس دن کے موقع پراپنی فیکٹری کو بند رکھے.مقبوضہ بیت المقدس پولیس کے ترجمان شموئل بن روبی نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا.

ہفتہ کے روزچھٹی کرنے کے حوالے سے سیمی کنڈکٹرزبنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی انٹیل اورمقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے یہودیوں کے درمیان بات چیت ناکام ہوگئی تھی جس کے بعد انٹیل کمپنی کی انتظامیہ نے فیکٹری کے ارد گرد یہودیوں کے متوقع مظاہرے کے پیش نظرخاردار تار لگادئیے تھے.

انٹیل اسرائیل کے ترجمان کوبی بیکر نے وائی نیٹ نیوزویب سائٹ کو بتایا ہے کہ ''ہم ہمیشہ کمپنی کی ضروریات کے مطابق کام کرتے ہیں،اگرضرورت ہو تو ہم سبت یعنی ہفتہ کے دن بھی کام کرتے ہیں''.ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام کام قانون کے مطابق کیا جارہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی.

الٹرآرتھوڈکس یہودیوں کی جانب سے انٹیل کمپنی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ مقبوضہ بیت المقدس میں یوم السبت کے موقع پرایک کار پارک کوکھولنے کے خلاف مظاہروں کے بعد شروع کیا گیا ہے اوران مظاہروں کے دوران تشدد کے بعض واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں.

یوم السبت کا آغازجمعہ کی شام سورج غروب ہونے سے ہوتا ہے اوراس کا اختتام ہفتہ کو سورج غروب ہونے پر ہوتاہے .انتہا پسند یہودی اس دن کو مقدس خیال کرتے ہیں اور اس کے دوران کوئی کام کرنے کوناجائز سمجھتے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ یوم السبت کے موقع پر چھٹی نہ کرنے کے رجحان سے مقبوضہ بیت المقدس کو سیکولر بنانے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے.اس شہر کی کل ساڑھے سات لاکھ آبادی میں سے ایک تہائی الٹراآرتھوڈکس یہودی ہیں.سیکولرسوچ کے حامل نیر برکات کے گذشتہ سال مقبوضہ بیت المقدس کا مئیر بننے کے بعد سے شہر میں کشیدگی پائی جارہی ہے.ان سے پہلے ایک الٹراآرتھوڈکس یہودی شہر کے مئیر تھے.