پرِنٹ کیجئے
بھیجئے
Bookmark and Share
مشاركة
بفته 04 ذو الحجة 1430هـ - 21 نومبر 2009م

یمن: القاعدہ نے جاپانی انجنئیر کو یرغمال بنا لیا

یوکیو ہاتو یاما کا کہنا ہے کہ جاپان کسی بھی قیمت پر اپنے شہری کی رہائی کے لئے کوشاں ہے۔فائل
یوکیو ہاتو یاما کا کہنا ہے کہ جاپان کسی بھی قیمت پر اپنے شہری کی رہائی کے لئے کوشاں ہے۔فائل
 

صنعا۔ایجنسیاں

یمن میں قبائلیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی انجنئیر کو القاعدہ کے مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا ہے۔

جاپانی انجنئیر کی رہائی کے لئے قبائلیوں سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن ایک قبائلی نے بتایا ہے کہ ''القاعدہ کے عناصر یرغمالی کو دارالحکومت صنعاء سے مشرق میں واقع علاقے مآرب میں کسی نامعلوم مقام کی جانب اغوا کر لے گئے ہیں''۔

یرغمال بنائے گئے جاپانی کا نام تاکیو ماشیمو بتایا گیا ہے اور اس کی عمر تریسٹھ سال ہے۔ انہیں صنعاء کے شمال مشرق میں واقع علاقے ارحاب سے گذشتہ اتوار کو اغوا کیا گیا تھا اور ان کے بدلے میں وہ اپنے زیر حراست ایک رشتہ دار کو رہا کرانے چاہتے ہیں۔

مذاکراتی ٹیم کے ایک اور رکن نے بتایا ہے کہ اپنے رشتہ دار قبائلی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے افراد نے القاعدہ کے ارکان سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد وہ جاپانی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ ایک ذریعے کے مطابق قبائلی اپنے جس بائیس سالہ رشتہ دار کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ گذشتہ ایک سال سے عراق میں امریکی فوج کی قید میں ہے۔

اس یمنی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس قبائلی کو پہلے صنعا میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے کسی جرم کے بغیر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بعد میں اسے شام سے گرفتار کیا گیا تھا۔درایں اثناء یمنی حکام نے جاپانی انجنئیر کو ابتدائی طور پر اغوا کرنے کے الزام میں الحناق اور الغب قبائل کے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم یوکیو ہاتویاما نے بدھ کو ایک بیان میں اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ یرغمالی کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا کو ئی اشارہ نہیں ملا جس سے یہ پتا چلتا ہو کہ جاپانی انجنئیر کو حراست کے دوران کوئی نقصان پہنچایا گیا ہے۔جاپانی وزیر اعظم یوکیو ہاتو یاما کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کسی بھی قیمت پر اپنے شہری کی رہائی کے لئے کوشاں ہے۔

القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے جاپانی انجنئیر ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی ایک مشاورتی فرم کے ملازم تھے۔ یہ فرم جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے جائیکا کے فنڈز سے یمن میں تعمیر کئے جانے والے ایک ایلمینٹری اسکول کے منصوبہ پر کام کر رہی تھی۔

واپس اوپر
مضمون پر نقطہء نظر
 تبصرہ کیجئے

نام: 

موضوع: 

مندرجات: