جمعرات 12 ربيع الثاني 1432هـ - 17 مارچ 2011م
آخری وقت اشاعت: بدھ 26 ذی القعدہ 1431هـ - 03 نومبر 2010م KSA 13:09 - GMT 10:09

تہران اپنی گیسولین کی پیداوار میں اضافے کے لئے کوشاں

ایران: آئل ریفائنری ڈھائی کھرب ریال کے بانڈز جاری کرے گی

ہفتہ 04 ذی الحجہ 1430هـ - 21 نومبر 2009م
ایران کی لاوان آئل ریفائنری کا ایک عمومی منظر۔(فائل)
ایران کی لاوان آئل ریفائنری کا ایک عمومی منظر۔(فائل)
تہران۔ایجنسیاں

ایران کا تیل صاف کرنے والا سب سے بڑا کارخانہ (ریفائنری) اتوار سے ڈھائی کھرب ریال (قریباً پچیس کروڑ ڈالرز) کے بانڈز جاری کر رہا ہے ۔یہ رقم وہ اپنی گیسولین کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر صرف کرے گا۔

ایران تیل برآمد کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے لیکن اس کو اپنے ہاں تیل صاف کرنے کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے گیسولین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پٹرولیم کی مصنوعات درآمد کرنا پڑتی ہیں۔اب اس کو اقوام متحدہ اور امریکا کی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی سرکاری آبادان ریفائنری کی جانب سے بنک تجارت بانڈز جاری کرے گا۔ یہ بانڈز سالانہ 15.5 فی صد شرح سود پر چار سال کے لئے جاری کئے جائیں گے۔

آبادان کے لئے بانڈز جاری کرنے کے لئے مشاورتی خدمات فراہم کرنے والی فرم امین کیپٹل پروکیورمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد آران کا کہنا ہے کہ بانڈز سے رقم حاصل کرنے کا مقصد گیسولین کی یومیہ پیداوار ساٹھ لاکھ لیٹر تک بڑھانا ہے۔

گذشتہ منگل کو ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی گیسولین کی پیداوار میں تیس فی صد تک اضافہ کر لیا ہے اور یہ پانچ کروڑ پچاسی لاکھ لیٹرز یومیہ ہو گئی ہے جس کا مقصد مغرب کو یہ دکھانا ہے کہ وہ اس کی جانب سے ایندھن کی درآمد پر عاید کی جانے والی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایران کی اندرون ملک تیل کی یومیہ کھپت چھے کروڑ پینسٹھ کروڑ لیٹرز ہے۔