جمعرات 12 ربيع الثاني 1432هـ - 17 مارچ 2011م
آخری وقت اشاعت: بدھ 26 ذی القعدہ 1431هـ - 03 نومبر 2010م KSA 13:09 - GMT 10:09

ہزاروں عازمین حج کاسوائن فلو سے بچاؤ کے لئے ماسک پہننے سے گریز

سعودی عرب:چار عازمین حج ایچ1این1 کے مہلک وائرس سے جاں بحق

ہفتہ 04 ذی الحجہ 1430هـ - 21 نومبر 2009م
ہرسال تیس لاکھ مسلمان حج کے لئے مکة المکرمہ آتے ہیں۔فائل
ہرسال تیس لاکھ مسلمان حج کے لئے مکة المکرمہ آتے ہیں۔فائل
مکةالمکرمہ،سعودی عرب(العربیہ،ایجنسیاں)

سعودی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ چار عازمین حج خنزیری زکام کے مہلک وائرس ایچ1این1 لاحق ہونے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق سوائن فلو کے وائرس سے موت کا شکار ہونے والے چاروں افراد دوسرے ممالک سے حج کے لئے حجازمقدس آئے تھے۔البتہ ان کی شہریت نہیں بتائی گئی۔وزارت کے ترجمان خالد مرغلانی سے فوری طور پر اس خبر پر تبصرہ کے لئے العربیہ کا رابطہ نہیں ہوسکا۔

ہر سال قریباًتیس لاکھ مسلمان مکة المکرمہ میں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ان میں بیس لاکھ سے زیادہ دنیا بھر سے آتے ہیںاور دس لاکھ سعودی عرب کے مختلف شہروں سے حج کے لئے مکةالمکرمہ پہنچتے ہیں۔ حج کے اعمال بدھ سے شروع ہوں گے اور جمعرات کو وقوف عرفات ہوگا۔

سعودی عرب سمیت عرب ممالک اور امریکا کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکة المکرمہ حج کے لئے آنے اور وہاں سے واپس جانے والے افراد میں سوائن فلو کے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے صحت عامہ کے قومی اور عالمی اداروں کو بڑے دباؤ کا سامنا ہے ۔

یہ مہلک وائرس چھینکنے اور جسمانی طور پر ایک دوسرے کو چھونے سے بھی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے،اس لئے حجاج کرام کواس مہلک وائرس سے لاحق ہونے والے خنزیری زکام سے محفوظ رکھنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور ابھی بھی کئے جارہے ہیں۔