جمعرات 12 ربيع الثاني 1432هـ - 17 مارچ 2011م
آخری وقت اشاعت: بدھ 26 ذی القعدہ 1431هـ - 03 نومبر 2010م KSA 13:09 - GMT 10:09

اہم اقتصادی منصوبوں پر مذاکرات ایجنڈے کا اہم حصہ ہیں

نیکولا سرکوزی کے بعد اطالوی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب

اتوار 05 ذی الحجہ 1430هـ - 22 نومبر 2009م
سعودی عرب کے فرمانروا کنگ عبد اللہ عبد العزیز اطالوی وزیر اعظم کو کنگ عبد العزیز ایوارڈ عطاء کر رہے ہیں
سعودی عرب کے فرمانروا کنگ عبد اللہ عبد العزیز اطالوی وزیر اعظم کو کنگ عبد العزیز ایوارڈ عطاء کر رہے ہیں
جدة- العربية.نیٹ

حالیہ چند دنوں میں متعدد عالمی شخصیات نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کا دورہ کیا اور سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی عہدیداروں اورعالمی رہ نماوں کے درمیان ہونے والی ان ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو کا محور اقتصادی امور تھے۔ ان ملاقاتوں میں طے پانے والے معاہدوں کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ سعودی عرب کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبے جلد شروع کئے جا سکیں گے۔

گذشتہ دنوں سعودی عرب کا دورہ کرنے والی پہلی اعلی شخصیت فرانس کے صدر نیکولا سرکوزی کی تھی۔ اپنے دورے میں انہوں نے اقتصادی امور سے متعلق متعدد معاہدات پر دستخط کئے۔ ادھر ہفتے کے روز اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے۔ اطالوی رہ نما بھی سعودی قیادت سے متعدد اقتصادی منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اپنی آمد کے فورا بعد اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے سعودی عرب کے فرمانروا عبداللہ بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماوں نے باہمی تعاون،علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب عالمی اقتصاد کا اہم محور ہے۔ لندن میں جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس میں ریاض کی شرکت سعودی عرب کی اس اہمیت کی عکاس ہے۔ لندن کے اس اہم اجلاس میں سعودی عرب نے پورے مشرق وسطی کی نمائندگی کی۔ سعودی عرب اپنی متوازن اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ان معدوے چند ممالک میں شامل ہے کہ جو عالمی مالیاتی بحران سے متاثر ہوئے۔

سیاسی منظر نامے پر سعودی عرب اور روم کی اہمیت کی وجہ سے حالیہ دورے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ سعودی عرب، یورپی ممالک اکثر اہم فیصلوں میں ایک اسٹرٹیجک پارٹنر ہے۔ یاد رہے کہ سعودی فرمانروا نے قصر صدارت میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں اطالوی وزیر اعظم کو کنگ عبد العزیز ایوارڈ درجہ اول عطاء کیا۔ کنگ عبد العزیز درجہ اول ایوارڈ ملک کا اعلی ترین سول اعزاز ہے جو سعودی حکمران کی منظوری کے بعد کسی ملک کے سربراہ کو دیا جاتا ہے۔