جمعرات 12 ربيع الثاني 1432هـ - 17 مارچ 2011م
آخری وقت اشاعت: بدھ 26 ذی القعدہ 1431هـ - 03 نومبر 2010م KSA 13:09 - GMT 10:09

امریکی اداکار کو شو میں شرکت پر5 ملین ڈالرز ملنا تھے

براڈ پٹ نے گرینڈ پرکس بال شو میں شرکت سے معذرت کر لی

اتوار 05 ذی الحجہ 1430هـ - 22 نومبر 2009م
امریکی اداکار کو گرینڈ پرکس بال شو میں شرکت کرنا تھی: فائل فوٹو
امریکی اداکار کو گرینڈ پرکس بال شو میں شرکت کرنا تھی: فائل فوٹو
دبئی ۔ العربیۃ

امریکا کے مشہور اداکار براڈ پٹ کی ابوظہبی کے ایک میگا شو میں عدم شرکت نے ہلچل مچا دی۔ براڈ پٹ کو اس عظیم الشان تقریب سے پانچ ملین ڈالرز ملنے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پٹ نے 31 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ پرکس بال کی تقریب میں شرکت کرنا تھی لیکن انہوں نے اپنی اہلیہ کے چھے لے پالک بچوں کے ساتھ لاس اینجلز میں ہیلوین کی تقریب میں شرکت کی وجہ سے ابوظہبی کے اس ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے حوالے سے "لائف اینڈ اسٹائل" میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ براڈ پرٹ کو عوامی تقریبات میں شرکت کا بھاری معاوضہ ملتا ہے وہ ان دنوں اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گذار رہے ہیں۔

ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ پرکس بال شو کے ترجمان نے بتایا کہ اس پروگرام میں مشہور گلوکارہ بیونسے نویلز، ایروسمتھ اور ٹم بلانڈ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس شو کا مقصد صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خدمات سر انجام دینے والے "فریش2او" نامی خیراتی ادارے کی مدد کرنا تھا۔ ترجمان کے مطابق "ہمیں معلوم نہیں کہ براڈ پٹ نے شو میں شرکت کا اتنی بڑا بھاری معاوضہ کیونکر ٹھکرا دیا۔"

گوبل ایونٹ مینجمنٹ کے نمائندے جیمز میگی کے مطابق "ہمیں بتایا گیا تھا کہ مسٹر براڈ سیاحت اور سرمایہ کاری کمپنی کے مہمان کے طور پر گرینڈ پرکس بال شو میں شریک ہوں گے، لیکن عین وقت پر انہوں نے اس ایونٹ میں شرکت نہ کر کے بہت سے پرستاروں کو مایوس کیا۔"