جمعرات 12 ربيع الثاني 1432هـ - 17 مارچ 2011م
آخری وقت اشاعت: بدھ 26 ذی القعدہ 1431هـ - 03 نومبر 2010م KSA 13:10 - GMT 10:10

دھماکوں میں "الفا" تنظیم ملوث ہو سکتی ہے: پولیس

آسام میں بم حملے، 6 ہلاک، 50 سے زائد زخمی

اتوار 05 ذی الحجہ 1430هـ - 22 نومبر 2009م
گوہائی کے ہسپتال میں بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے
گوہائی کے ہسپتال میں بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے
گوہاٹی (بھارت) ۔ ایجنسیاں

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں تین الگ الگ بم دھماکوں کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکے ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سے ستر کلومیٹر شمال میں واقع نالباری کے پولیس اسٹیشن کے باہر ہوئے۔

مقامی پولیس نے اس واقعے میں علاحدگی پسند تنظیم ’یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام‘ یا اُلفا کو ملوث قراردیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی مسلح تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ متاثر ہونے والے بیشتر افراد عام شہری بتائے جاتے ہیں۔

اُلفا تنظیم تقریباً تیس سال سے علٰیحدہ ریاست کے لئے مسلح جدوجہد کررہی ہے۔ بھارت کی پانچ شمال مشرقی ریاستوں میں تقریباً چالیس مختلف قبائلی، علاحدگی پسند اور بائیں بازو کی تحریکیں چل رہی ہیں، اب تک پرتشّدد کارروائیوں میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔