جمعرات 12 ربيع الثاني 1432هـ - 17 مارچ 2011م
آخری وقت اشاعت: بدھ 26 ذی القعدہ 1431هـ - 03 نومبر 2010م KSA 13:10 - GMT 10:10

"حکومت کو طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کیا جائے"

سعودی وزیر داخلہ کا حج کے موقع پر گڑ بڑ پیدا کرنے والوں کو انتباہ

اتوار 05 ذی الحجہ 1430هـ - 22 نومبر 2009م
سعودی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ان کے حاجی دوران حج مشکلات پیدا نہیں کریں گے
سعودی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ان کے حاجی دوران حج مشکلات پیدا نہیں کریں گے
دبئی ۔ العربیۃ، ایجنسیاں

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبد العزیز نے خبردار کیا ہے کہ حاجیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
شہزادہ نائف ایرانی عازمین حج کی طرف سے حج کے موقع پر امریکا مخالف مظاہروں سے متعلق خبروں پر تبصرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی حاجی ایسا اقدام کر کے حکومت کو طاقت کے استعمال پر مجبور نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو مناسک حج کے علاوہ کوئی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے جو مناسک حج سے متعلق نہ ہو۔ ہم کسی کو بھی مسلمانوں کے اہم دینی رکن کی انجام دہی کو تاراج کرنے یا حاجیوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شہزادہ نائف، جو وزیر داخلہ کے علاوہ حج کے قومی ادارے کے صدر نشین بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ انہیں حج کے موقع پر کسی مشکل کی توقع نہیں ہے۔

اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ نائف کا کہنا تھا کہ ہم نے ایرانیوں کے مختلف بیانات سنے ہیں۔ تاہم سعودی عرب میں مقیم ایرانی اہلکار کے حالیہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایرانی حاجی صرف مناسک حج کی ادائی پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

ایران کا الزام ہے کہ سنی اکثریتی سعودی مملکت میں شیعہ مسلک کے ایرانی حاجیوں سے حج کے موقع پر ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس الزام کے حوالے سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تند و تیز بیانات کا تبادلہ کیا جاتا رہا ہے۔