پیر 25 ربيع الأول 1432هـ - 28 فروری 2011م
آخری وقت اشاعت: اتوار 09 ذی القعدہ 1431هـ - 17 اکتوبر 2010م KSA 00:34 - GMT 21:34

انصار السنہ نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

غزہ سے داغے گیے راکٹ سے اسرائیل میں ایک غیر ملکی ہلاک

جمعرات 02 ربيع الثاني 1431هـ - 18 مارچ 2010م
امدادی کارکن جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی کیلاش ایمبولینس گاڑی میں منتقل کر رہے ہیں.
امدادی کارکن جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی کیلاش ایمبولینس گاڑی میں منتقل کر رہے ہیں.
غزہ.ایجنسیاں

غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب فائر کیے گیے ایک راکٹ سے ایک غیر ملکی کارکن ہلاک ہو گیا ہے.

غزہ کی جانب سے یہ راکٹ ایسے وقت میں فائر کیا گیا ہے جب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ حماس کے زیر حکومت غزہ کی پٹی کے دورے پر تھیں.

اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ راکٹ غزہ سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک فارم ہاٶس میں گراہے اور اس سے ایک غیر ملکی کارکن ہلاک ہو گیا ہے.اس فارم ہاٶس کی انتظامیہ کے ایک رکن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا کارکن تھائی باشندہ تھا.

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ بریٹن کیتھرین آشٹن اس راکٹ حملے سے چند گھنٹے قبل ہی غزہ پہنچی تھیں.انہوں نے راکٹ حملے کی مذمت کی ہے.فلسطینیوں کے انصارالسنة نامی ایک غیر معروف گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے.

واضح رہے کہ القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ عراق میں بھی یہی نام استعمال کرتا رہا ہے.اس سے اس بات کا بھی اشارہ ملتا ہے کہ اس گروپ کا ممکنہ طور پر غزہ سے تعلق رکھنے والے سخت گیر سلفیوں سے ہو سکتا ہے.