"پاکستان اسامہ بن لادن کے خاندان کو رہا کرنے سے انکاری ہے"
اسامہ کی بیوہ کے بھائی کی پاکستان میں العربیہ سے گفتگو
القاعدہ کے مقتول رہ نما اسامہ بن لادن کی یمنی بیوہ امل السادہ کے بھائی زکریا السادہ نے العربیہ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ادارے اسامہ کی تینوں بیگمات سے تفتیش ختم ہونے کے بعد بھی انہیں رہا کرنے سے انکاری ہیں۔
زکریا السادہ ان دنوں اپنی بہن امل السادہ کی رہائی کی مہم کے سلسلے پاکستان کے دورے پر ہیں تاہم انہوں نے سیکیورٹی نزاکتوں کے پیش نظر العربیہ کو آن کیمرہ اپنا موقف دینے سے انکار کیا۔ ٹیلی فون پر العربیہ سے بات کرتے ہوئے زکریا السادہ کا کہنا تھا کہ وہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے توسط سے اسامہ کے اہل خانہ کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ ان کی مسلسل گرفتاری کا کوئی قانونی جواز باقی نہ رہے۔
زکریا السادہ کے بہ قول اسامہ کی تینوں بیگمات، بیٹوں اور پوتے/پوتیوں کی نفسیاتی حالت انتہائی خراب ہے کیونکہ انہیں اسلام آباد میں ایک ایسے مکان میں قید کیا گیا ہے جہاں سورج کی روشنی نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کے قتل آپریشن کے دوران امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ان کی بہن کی ٹانگ پر آنے والا زخم ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکا ہے۔
زکریا السادہ نے بتایا کہ وہ اپنی پاکستان آمد کے بعد سے اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ کسی طریقے سے ان کی بہن اور اس کے بچوں کو رہائی کو یقینی بنا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں یمنی سفارتخانے کے توسط سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بغیر کوئی وجہ بتائے اسامہ کے اہل خانہ کی رہائی سے انکار کیا ہے۔
یمنی شہری زکریا السادہ نے اپنی بہن کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی کہ اسامہ بن لادن ابیٹ آباد کے اس مکان میں موجود تھے جس پر امریکا کے اسپیشل ٹاسک فورس سیلز نے ح۔لہ کیا تھا اور اسی حملے میں وہ ۔ارے گئے تھے۔ ۔سٹر السادہ نے بتایا کہ دو ہفتے ہونے کو ہیں، مجھے ابتک اپنی بہن اور اس کے بچوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔