رباط: سارہ معتمد "مس مراکش" کا تاج سر پر سجانے میں کامیاب

شرکاء نے مقابلے میں روایتی پہن رکھا تھا

نشر في:

عرب ملک مراکش میں عوامی حلقوں کی تعریف اور سخت تنقید کے جلو میں انیس سالہ سارہ متعمد نے سال 2012ء کی "مِس مراکش" کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ مقابلے کے دوران سارہ نے پیراکی کا مخصوص لباس استعمال کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف روایتی لباس زیب تن کرنے پر اکتفا کیا

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے مطابق ملکہ حسن کے مقابلے کے لیے گذشتہ برس دسمبر میں ملک بھ رسے 15 دوشیزاؤں کا انتخاب کیا گیا تھا، جن میں فائنل مقابلے کے لئے پانچ دوشیزاؤں کا انتخاب کیا گیا۔ ایونٹ کی منتظم کمپنی نے گذشتہ ہفتے کے روز شام کے وقت مقابلہ منعقد کیا۔ مقابلے میں پانچوں دوشیزائیں روایتی لباس زیب تن کیے شریک ہوئیں۔ جن میں سارہ متعمد سال دو ہزار بارہ کے لیے ملکہ حسن کا لقب پانے اور"مَس مراکش" کے تمام دیگر اعزازات کی حقدار قرار پائیں۔

دوسری جانب عرب بہاریہ بالخصوص شام میں جاری کشت وخون کے دوران کسی عرب ملک میں طاؤس ورباب پر مشتمل ایسی تقریب منعقد کرنے پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اس مقابلہ حسن کی تعریف سے زیادہ تنقید دیکھی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مصر میں پورٹ سعید اسٹیڈیم میں ہونے والے خونریز واقعات اور شام میں جاری کشت و خون کے دوران اس طرح کے مقابلے نامناسب ہیں۔