منگل 07 جمادى الأولى 1434هـ - 19 مارچ 2013م
آخری وقت اشاعت: جمعرات 29 ربيع الثاني 1433هـ - 22 مارچ 2012م KSA 11:32 - GMT 08:32

امل السادہ اپنی مرضی کا وکیل کر سکتی ہیں: عدالت

اسامہ بن لادن کے برادر نسبتی کو بہن سے ملنے کی اجازت مل گئی

جمعرات 29 ربيع الثاني 1433هـ - 22 مارچ 2012م
اسلام آباد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

پاکستان کے دارلحکومت میں قائم اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسامہ بن لادن کے برادر نسبتی کو اس کی بہن امل سے ملنے کی اجازت دے دی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ریاض احمد خان نے اسامہ بن لادن کے برادر نسبتی زکریا السادہ کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے اسامہ کی بیوہ کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر آئی ایس آئی ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اسامہ کی بیوہ کو اس کی مرضی کا وکیل کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

جسٹس ریاض احمد خان نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر عدالتی حکم کے باوجود اسامہ کے برادرنسبتی زکریا کو اس کی بہن کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا سکے گی۔

اسامہ بن لادن کے برادرنسبتی زکریا السادہ نے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہ وہ عدالتی حکم پر بہت خوش ہیں۔ وہ ایک طویل عرصہ کے بعد اپنی بہن اور اس کے بچوں سے ملاقات کر سکیں گے۔