منگل 07 جمادى الأولى 1434هـ - 19 مارچ 2013م
آخری وقت اشاعت: جمعہ 07 جمادى الأولى 1433هـ - 30 مارچ 2012م KSA 06:41 - GMT 03:41

بندر کا کیلا کھانے سے انکار

سعودی عرب: بندر دلہن کے بیڈ روم میں داخل، اہل خانہ پریشان

جمعہ 07 جمادى الأولى 1433هـ - 30 مارچ 2012م
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط میں تقریب نکاح سے قبل ایک بندر دلہن کے بیڈ روم میں داخل ہو گیا۔ عرب روزنامہ "الشرق" نے یہ منفرد نوعیت کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی دوشیزہ نے کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے روز ابھی اپنی والدہ کے گھر میں اپنے کمرے میں سیج پر بیٹھی کہ اچانک کمرے میں ایک عجیب الخلقت جانور داخل ہوا۔ پہلے اس نے سمجھا یہ بلی ہے لیکن وہ آہستہ آہستہ اس کے بیڈ کی جانب بڑھنے لگا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ ایک بندر ہے۔

اس پر اس نے اپنی دادی کو بلند آواز میں پکارا۔ جب اس نے چیخ پکار شروع کی تو بندر کمرے سے نکل کر مکان کی دوسری منزل میں گھس گیا۔ اس دوران اس کے گھر والے بھی جمع ہو گئے اور بندر کو لاٹھی کے ذریعے ڈرانے اور گھر سے نکالنے کی کوشش کی تاہم بندر ٹس سے مس نہ ہوا۔

اہل خانہ نے بندر کو کیلا کھلانے کی کوشش کی تو بندر نے ہاتھ ہلا کر کیلا کھانے سے بھی انکار کر دیا، جس پر سب لوگ حیران اور ششدر تھے۔ بعد ازاں اسے چاروں طرف سے گھیر کر پکڑ لیا گیا اور بعد میں دور واقع جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔